ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین طلاق پر پابندی کے لئے مرکزی حکومت کا بل ۔ریاستی حکومت اس کے خلاف ہے: تنویر سیٹھ

تین طلاق پر پابندی کے لئے مرکزی حکومت کا بل ۔ریاستی حکومت اس کے خلاف ہے: تنویر سیٹھ

Sat, 30 Dec 2017 21:48:16    S.O. News Service

بنگلورو30؍دسمبر(ایس او نیوز)مرکزی حکومت نے مسلمانوں میں رائج تین طلاق پر پابندی لگانے کا جو بل لایا ہے ، حکومت کرناٹکا نے اس کی مخالفت کا موقف اختیار کیا ہے۔

وزیر اقلیتی بہبود جناب تنویر سیٹھ نے کہا ہر مذہب کے رسم و رواج کے لئے دستور میں آزادی ہونے کے باوجود مرکزی حکومت کا شہری حقوق کے خلاف قانون بنانے کی طرف قدم بڑھانا سوائے انتخابی شعبدہ بازی کے اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 11دسمبر کو ریاستی سرکار کو تین طلاق پرپابندی کے سلسلے میں اپنا موقف ظاہر کرنے کے لئے کہا تھا۔ ہم نے مسلم مذہبی قائدین اور اراکین اسمبلی سے ان کی رائے جاننے کے لئے آئندہ ہفتے میٹنگ طلب کی ہے۔ لیکن مرکزی حکومت نے بہت ہی زیادہ عجلت کے ساتھ لوک سبھا میں اس بل کا مسودہ پیش کرکے منظور بھی کروالیا ہے۔

تنویر سیٹھ نے مزید کہا کہ مسلم پرسنل لاء، یا ہندوؤں کے خصوصی قوانین میں مداخلت کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت کے اسم سودے کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ یہ حکومت کا موقف ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ابھی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ دو ایک دن میں ان کے ساتھ اس پر بات چیت ہوگی۔ آئندہ کا اقدام کیا ہوگا ا س کا فیصلہ مسلم سماج کے علماء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ مجوزہ میٹنگ میں پیش ہونے والی تجاویز کے پس منظر میں کیا جائے گا۔


Share: